ڈانڈیلی:29/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)مصدقہ خبر پر ڈانڈیلی کی فاریسٹ پولس اور بنگلورو سی آئی ڈی فاریسٹ شعبہ نے مشترکہ طورپر بیلگام ضلع کے کھاناپور مقام پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے ہرن اور جنگلی جانور کے چمڑے اور سینگ ضبط کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
کھاناپور کا مکین شری دھر بسوراج انکلگی ہی گرفتار شدہ ملزم ہے۔ ملزم کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ ہرن، جنگلی جانور کا قتل کرکے ان کے چمڑے اور سینگ بیچا کرتا تھا۔ ڈانڈیلی پولس فاریسٹ شعبہ کے پی ایس آئی وٹھل پاٹھنکر، عملہ رامانائک، سنیل ہولی ، ناگراج نائک، گجانن نائیڈو ، ستیش ، سی آئی ڈی فاریسٹ شعبہ بنگلورو کے افسران اور عملہ کارروائی میں شریک تھا۔